شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتا لگاتے ہوئے 6دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں3 اور4 مئی کی درمیانی شب خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلا ف دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ، ریجنل 4 وزارتی اجلاس میں اتفاق

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ: اسلام آباد کو سومنات بنانے کے بعد گیس و بجلی بندش کی دھمکی

ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کی خوبصورتی اور صحت سے متعلق سوچ بدل گئی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس اضافہ

گھر کے اندر قتل میں گواہ کہاں سے آتے ہیں، سپریم کورٹ کا استفسار

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے