غذائیت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ کھانا صحیح تناسب میں کھایا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم صحت مندانہ خوراک کا استعمال تو کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم قبض وغیرہ محسوس کرتے ہیں۔ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ہم خوراک صیح تناسب میں نہیں کھاتے۔
ماہرین نے ایک تناسب بتایا ہے جس کے مطابق ہمارے کھانے میں مستقل بنیادوں پر 50 فیصد (چاول، روٹی یا باجرا)، 35 فیصد (دال، سبزی یا گوشت) جبکہ 15 فیصد (پاپڑ، اچار، سلاد، دہی وغیرہ) شامل ہونا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق اگر صیح تناسب میں غذا لی جائے تو آپ کو قبض جیسی شکایت نہیں ہو گی اور آپ خود کو ہلکا پھلکا اور توانا بھی محسوس کریں گے۔