شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل جیت لیا

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہد خان آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کرکٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

قطر میں کھیلے گئے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7 وکٹوں کے شکست دیکر دوسری لیجنڈز کرکٹ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ جائنٹز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایشیا لائنز کو فتح کے لیے 148رنز کا ہدف دیا۔ ورلڈ جائنٹز کی طرف سے جیک کیلس نے 78رنز بنائے۔ جیک کیلس نے اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ انہوں نے راس ٹیلز کے ساتھ چوتھی وکٹ کی 92رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا ٹوٹل کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کی جانب سے دیا گیا 148رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ سولہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ایشیا لائنز کی جانب سے اپل تھرنگا اور تلکا رتنے دلشن نے  115 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بناتے ہوئے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ اپل تھرنگا نے 28 گیندوں پر57 رنز جبکہ تلکا رتنے دلشن نے 42 گیندیں کھیل کر 58 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ