نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بیجنگ کا دورہ کیوں کریں گے؟

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ اور جنرل آفس کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد سی پیک سمیت اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانا اور علاقائی امن اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم کو تقویت دینا ہے۔ فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے۔

ترجمان کے مطابق سی پیک کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کی کنیکٹیویٹی پر بات چیت ہوگی، دونوں رہنما علاقائی، جغرافیائی، سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی رہنماؤں، سینئر وزراء اور کارپوریٹ کے ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے، دورہ آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں ممالک کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں