روسی وزیردفاع سرگئی شوئیگو کی برطرفی کا فیصلہ

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سرگئی شوئیگو کو وزیر دفاع کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بی بی سی کے مطابق روسی حکومت اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن اپنے دیرینہ اتحادی سرگئی شوئیگو کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

68  سالہ سرگئی شوئیگو سنہ 2012 سے بطور ملک کے وزیر دفاع  اپنی خدمات انجام دے رہے تھے تاہم اب ان کی جگہ نائب وزیر اعظم آندرے بیلوسوف لیں گے جو بہت کم فوجی تجربہ رکھنے والے ماہر اقتصادیات ہیں۔

آندرے بیلوسوف

سرگئی شوئیگو کو روس کی سلامتی کونسل کا سیکریٹری مقرر کیا جائے گا۔

حکومت نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کو ’جدید‘ رہنے کی ضرورت ہے۔ روس میں ردوبدل اکثر نہیں ہوتا ہے اس لیے یہ روسی سیاست میں ایک اہم مرحلہ ہے۔ لیکن پوتن وہ شخص ہیں جو ایسے فیصلے کرلیا کرتے ہیں اور یوکرین میں جنگ شروع کرنے کا فیصلہ بھی ان ہی کا تھا۔

بیلوسوف کی بطور وزیر دفاع تقرری ان کے سابقہ ​​تجربے کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہوگی لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر پوتن روسی معیشت کو جنگی کوششوں کے ساتھ زیادہ قریب سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکومتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایک سویلین کی مجوزہ تقرری کا مقصد کہ وزیر دفاع کے کردار کو ’جدت‘ بخشنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس 1980 کی دہائی کے وسط میں سوویت یونین جیسا ہوتا جا رہا تھا جب جی ڈی پی کا ایک بڑا حصہ فوجی اخراجات پر صرف ہوگیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں افواہیں گرم تھیں کہ سرگئی شوئیگو کی پوزیشن کمزور ہوتی جا رہی ہے اور وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

اپریل میں ان کے ایک نائب تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس طرح کے ایک سینیئر اہلکار کے خلاف ایک غیر معمولی اقدام تھا۔

اگرچہ سرگئی شوئیگو سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے طور پر ایک طاقتور کردار میں رہیں گے لیکن یہ اقدام ان کے لیے تنزلی کا ہی باعث لگتا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کونسل کے موجودہ سربراہ نکولائی پیٹروشیف کا کیا ہوگا۔

پوتن اور شوئیگو شکار پر

سرگئی شوئیگو کے صدر پوتن کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور وہ اکثر انہیں اپنے آبائی علاقے سائبیریا میں ماہی گیری کے دورے پر لے جاتے ہیں۔ انہیں کوئی فوجی پس منظر نہ ہونے کے باوجود دفاعی قلمدان دیا گیا تھا۔

پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر، سرگئی شوئیگو سنہ 1990 کی دہائی میں ہنگامی اور آفات سے متعلق امدادی وزارت کے سربراہ کے طور پر سامنے آئے تھے۔

پوتن نے حالیہ انتخابات میں 87 فیصد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد منگل کو 5ویں بار صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ مئی 2000 سے روس کی قیادت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم