غزہ اور رفح پر تازہ اسرائیلی جارحیت، درجنوں فلسطینی شہید

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دوران صہیونی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ شہر میں شہریوں کے ہجوم پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے میزائل برسائے گئے، جس میں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں، اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

رفح اور شمالی غزہ میں چڑھائی کرنے والی اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، القسام بریگیڈ نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی وڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹینک کے نیچے بارودی سرنگ نصب کرکے راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جو درجنوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا بارث بنا ہے۔

دوسری طرف یمن کے حوثی باغیوں اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی بھی اسرائیلی فوج سے جھڑپیں جاری ہیں، جنوبی لبنانی علاقے پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا سینیئر کمانڈر شہید ہوا ہے۔

حزب اللہ نے جوابی حملے میں اسرائیل کے میرون فوجی اڈے پر درجنوں راکٹ برسائے، یمن کے حوثی باغیوں نے بھی بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر کامیاب میزائل حملے کیے گئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 35 ہزار 233 افراد شہید اور 79 ہزار 141 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد نصف سے بھی زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!