خیبرپختونخوا میں پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں گندم کی خریداری کے لیے قائم میگا سینٹرز پر پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے پنجاب میں کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا ذمہ دار شوگر مافیا کو قرار دیتے ہوئے پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کی پیش کش کی تھی۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا یاسر حسن کے مطابق صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لیے قائم میگا سینٹرز پر پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق فی من گندم کی قیمت پہلے ہی 3900 روپے مقرر کی جاچکی ہے اور اسی ریٹ پر حکومت کی جانب سے گندم خریدی جارہی ہے، 30 جون تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری متوقع ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا تھا، اور اس سلسلہ میں مقامی کاشتکاروں سے بھی 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خوارک ظاہر شاہ طورو نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب کے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کو سازش قرار دیتے ہوئے اس کا الزام شوگر مافیا پرعائد کیا تھا، جو ان کے مطابق پنجاب میں سرگرم ہے تاکہ اگلے سال کسان گندم کی بجائے گنا کاشت کریں اور انہیں فائدہ پہنچائیں۔

صوبائی وزیر خوراک کا موقف تھا کہ پنجاب میں بمپر گندم ہونے کے باوجود بھی شوگر مافیا نے نجی سطح پر باہر سے گندم درآمد کی،  یہی وجہ ہے کہ اب حکومت پنجاب کے کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی اور نقصان مقامی کسانوں کا ہو رہا ہے۔

ظاہر شاہ طورو کے مطابق خیبر پختونخوا کے میگا سینٹرز پر کوئی بھی کسان گندم فروخت کر سکتا ہے۔ ’ہمارے دروازے کھلے ہیں، جو پہلے آئے گا اس سے خریداری ہو گی، ملک بھر کے کسانوں کا فائدہ خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں