عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے کمی کے بعد 248500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1630 روپے کمی کے بعد 213048 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 195295 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 21 ڈالر کمی کے بعد 2418 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔