پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں، چین

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ’ون چائنا پرنسپل‘ سے متعلق بیان ایک چین کے اصول پر پاکستان کی جانب سےمضبوطی سے کاربند رہنے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کا اعادہ کرتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھیں گے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کی مضبوط مخالفت نہ صرف چین کے منصفانہ موقف کی مضبوط حمایت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ دنیا میں انصاف اور عدل کو برقرار رکھنے والے ممالک کی مشترکہ خواہش کی بھی بازگشت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین صدر زرداری کے ان ریمارکس کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز چینی میڈٰیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور پاکستان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ڈومینیکن ریپبلک کے ہوٹل میں ہولناک آتشزدگی، خاتون ہلاک، 1700 سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟