بھارتی وزیر اعظم 1971 میں کس پاکستانی علاقے کو ہتھیانے کا ارادہ رکھتے تھے؟

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑھکوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ارمان تو پورا نہیں ہوسکتا کیونکہ 1971 میں وہ بھارت کے وزیر اعظم نہیں تھے ورنہ وہ پاکستانی پنجاب کے  ایک علاقے کو ہتھیانے کا ارمان رکھتے تھے۔

حال ہی میں بھارتی پنجاب کے انتخابی دورے پر نریندر مودی کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اگر وہ 1971 میں بھارت کے وزیر اعظم ہوتے تو پاکستان سے کرتار پور دربار واپس لے چکے ہوتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ 1971 میں بھارتی قید میں موجود پاکستانی فوجیوں کو رہا کرنے سے قبل اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو کرتار پور دربار کے بھارت میں انضمام کو یقینی بناتے۔

انتخابی مہم کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی کا یہ حالیہ بیان ان کے پاکستان مخالف بیانات کی ایک کڑی ہے، جس میں وہ اپوزیشن جماعت کانگریس کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستان نوازجماعت قرار دیتے رہے ہیں۔

’1971 میں ٹرمپ کارڈ ہمارے پاس تھا جب 90 ہزار پاکستانی فوجیوں نے ہمارے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ میں پہلے کرتار پور دربار کو واپس لیتا اور اس کے بعد پاکستانی فوجیوں کو رہا کرتا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارتی پنجاب کی سرحد سے کچھ دُور واقع کرتار پور دربار سکھوں کے لیے مذہبی اہمیت رکھتا ہے، سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک نے اپنی زندگی کے آخری برس یہاں گزارے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ