نیویارک میں کتوں کا فیشن شو، نامور شخصیات کی شرکت، مقصد کیا تھا؟

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیو یارک میں امریکن کینل کلب (اے کے سی )کے میوزیم آف دی ڈاگ میں کتوں اور ان کے لباس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جہاں 2 درجن سے زیادہ کتوں کو میٹ گالا سے متاثر نئے فیشن زیب تن کرائے گئے اور ریڈ کارپٹ پر واک کرائی گئی۔

میوزیم میں فیشن ڈیزائنر انتھونی روبیو کے دوسرے سالانہ فنڈ ریزر میٹ گالا میں مختلف نسل کے کتوں کو لباس پہنائے گئے اور پھر انہیں ریڈ کارپٹ پر واک کرائی گئی ان کتوں کی فیشن واک میں گیگی حدید، زینڈیا، لیل ناس ایکس، ایڈ شیران، شکیرا، گیل کنگ اور دیگر مشہور شخصیات کے کتوں نے حصہ لیا ۔

کتوں کے فیشن شو کا انعقاد کرنے والے انتھونی روبیو نے کہا کہ پالتو جانوروں کے گالا کے لیے میرے لیے یہ جاننا ضروری تھا کہ 2 ٹانگوں والے انسانوں کے پہنے جانے والے کپڑوں کو 4 ٹانگوں والے کتوں پر کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انسان اپنے فیشن کے لیے بہت کچھ کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے، لیکن کتے خود تو ایسا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کتوں سمیت دیگر جانوروں کا سکون اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کتوں کا فیشن شو میرلے لیے ایک چیلنج تھا جس کے لیے میں ہمیشہ تیار رہا ہوں۔

تقریب کا مقصد اور پیغام سادہ اور سمجھنے والا ہے

انتھونی روبیو نے  بتایا کہ ’ میں نے کتوں کا یہ فیشن شو سب کو خوش کرنے کے لیے کیا، کیونکہ اس وقت ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں، یہاں بہت ساری بری چیزیں ہو رہی ہیں۔ ’ سب کچھ منفی ہے، ہر ایک کے سر پر دکھوں کے سائے ہیں، ہر کوئی غصے میں ہے اس لیے میں لوگوں کی خوشی کو بڑھانے اور دنیا میں روشنی لانے کے لیے ایسا کرتا ہوں۔

پالتو جانوروں کا گالا 2024 کتوں کا فیشن شو بن گیا

انتھونی نے کہا کہ اب کتوں کے یہ ملبوسات اب میوزیم آف دی ڈاگ میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

میوزیم کے سی ای او اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹوفر برومسن نے کہا کہ ’ مجھے امید ہے کہ جب لوگ نمائش دیکھیں گے تو وہ کچھ خوشی اور مسرت محسوس کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟