شیر افضل مروت آج کل کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج کل میں متحدہ عرب امارات میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور گھنٹوں اکٹھے رہنا واقعی سکون کا باعث ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سیاسی ہلچل اور میڈیا کے طعنوں سے بہت دور اماراتی ریگستان میری روح کو تقویت بخش رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ متحدہ عرب امارات میں سیاسی اجتماعات کے لیے مجھ سے رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ میرا نجی دورہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اس نجی دورے کے دوران فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔ ’تیراکی، جم، مالز، عربی کھانے اور کافی میرے شراکت دار ہیں‘۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں مزید کچھ دن رکنے کا ارادہ ہے، میں اپنے بہترین موڈ میں اور صحت مند ہوں۔ ’اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں، اس لیے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک ترکیہ عدالتی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی جوڈیشل وفد کا استنبول کا اہم دورہ

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی