انگلش کپتان جوس بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ سے باہر

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کپتان جوس بٹلر پاکستان کے خلاف کل ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوس بٹلر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

جوس بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بتانا ابھی قبل از وقت ہے کہ جوس بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کھیلیں گے یا نہیں تاہم وہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے ساتھ شیڈول کے مطابق سفر کریں گے۔

واضح رہے کہ 4 میچوں کی ٹی20 سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹی20 میچ 30 مئی کو دی اوول میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی وضاحت

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں