پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر کمی، پیٹرول 4 روپے 74 پیسے سستا

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کر کے 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کر کے 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کمی کر کے 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کر کے 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی ہے۔

اس سے قبل وزرات خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کی جائے گی، تمام ذرائع ابلاغ پر بھی انہی نئی قیمتوں سے متعلق خبر نشر کی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 مئی کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زیادہ کمی کی تھی جب کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں محدود کمی کی سمری بھیجی تھی تاہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں لیکن وزارت خزانہ نے رات گئے وزیر اعظم کی ہدایت سے ہٹ کر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس سے قبل 15 مئی کو حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے 39 پیسے کمی کے بعد 273 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوکر 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں