پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا۔
ایک تقریب میں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟ وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نوجوان ہوتی جا رہی ہیں؟
جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خوبصورتی کا راز ہے، اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت اور اس کی خدمت، لوگوں کی مدد کرنا۔
انہوں نے اپنی تعریفیں جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک اچھی انسان ہیں اور پاکیزہ ہیں ۔