چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون پولیو ورکر سمیت 3 لیویز اہلکار زخمی

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے شہر چمن میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں خاتون پولیو ورکر سمیت 2 لیویز اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں دھرناکمیٹی کے ڈنڈابردارافراد نے پولیو ٹیم پر حملہ  کے دوران پولیس اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس نے بتایا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں خاتون پولیوورکر، 2 لیویز اور ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے میں مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے، پولیومہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے چمن میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور پولیو ٹیم سے ویکسین چھیننے کی کوشش کی گئی، ضلعی انتظامیہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت  کا کہنا تھا کہ احتجاج آئینی حق تاہم تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے تو ریاست قانون کے مطابق کارروائی کرے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں، ملزمان پرانسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا

واضح رہے کہ آج ملک بھرکے 67 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز کیا گیا ہے، مہم کےدوران ایک کروڑ 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے 14 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے، جہاں 18 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم 6 اضلاع میں ہیٹ ویوکی پیشگوئی کے باعث مہم 5 روز کے لیے مؤخر کردی گئی ہے، ان اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 8 جون سےشروع ہوگی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں