حج سیزن میں میڈیا کوریج کے لیے ڈیجیٹل کارڈ کا اجرا

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے میڈیا ریگولیشن نے حج سیزن کے دوران میڈیا کوریج کے لیے ایک جدید اقدام کے تحت ڈیجیٹل کارڈ جاری کیا ہے۔

یہ کارڈ میڈیا وفود کے ارکان کو حج کی مناسک کی کوریج کی اجازت دیتا ہے اور انہیں مقدس مقامات پر عازمین حاج کے ساتھ نقل وحرکت میں آسانی فراہم کرتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام ان کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنی خدمات کو ڈیجیٹل اور عمومی طور پر میڈیا کے کام کو آسان بنانا ہے۔

خاص طور پر حج کے موسم کے دوران، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا ٹیموں اور حکومتی اداروں کے ارکان جو حج سیزن کی کوریج میں شریک ہوتے ہیں، ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے اس ڈیجیٹل کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کارڈ کو کسی بھی وقت مذکورہ ایپ ہی کے ذریعے دیکھ اور پوچھنے پر دکھا سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے تمام متعلقہ افراد اور اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سرکاری چینلز کے ذریعے ان سے رابطہ کریں تاکہ اپنے میڈیا فرائض کے لیے مناسب مدد حاصل کر سکیں اور اس سال کے حج سیزن کے پرمٹس سے متعلق اپنے سوالات کے جواب حاصل کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں