آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا تھا جس پر قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔ امریکا کو آخری اوور میں فتح کے لیے 15 رنز چاہیے تھے لیکن وہ 14 بنا سکی اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان سپر اوور میں 13 رنز ہی بنا سکا۔
امریکا سے ہار کے بعد شائقین کی جانب سے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کسی نے کہا کہ ہاکستانی ٹیم کو ہارنے کی عادت ہو گئی ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ یہ صرف گھومنے پھرنے آئے ہیں کھیلنے نہیں۔
احتشام الحق نے ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتی ہیں کہ ہماری بیٹنگ اور فیلڈنگ زیرو ہے نہ ہی پاکستانی ٹیم کیچ پکڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ کر کے ہارتے تو اتنا دکھ نہ ہوتا لیکن آپ کھیلتے ہی نہیں ہیں۔ اگر ایسے ہی کھیلنا تھا تو میدان میں ہی نہ آتے۔
The pain .. 🙏pic.twitter.com/X3e5aHUXXw
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) June 6, 2024
امریکا سے ہارنے کے بعد پاکستان کے لیجنڈری اسکرپٹ رائٹر، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان امریکا سے مجبوری میں ہارا ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے ابھی قرضہ ملنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید آئی ایم ایف کی یہ بھی شرط ہو کہ امریکا سے ہارو پھر پیسے دیں گے۔
پاکستان امریکا سے مجبوری میں ہارا ہے، آئی ایم ایف سے ابھی قرضہ ملنا ہے، انور مقصود 🧐#PakvsUSA pic.twitter.com/hsrgnUYIUl
— Mughees Ali (@mugheesali81) June 6, 2024
ایک صارف کو ایسے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان اور سائفر کی یاد ستانے لگی، صارف نے عمران خان کی جگہ بابر اعظم کی ہاتھ میں سائفر پکڑے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ امریکا سے دھمکی والا خط آیا ہے۔
آمریکا سے ایک دھمکی والا خط آیا ہے pic.twitter.com/GspEljumUr
— Shahid Makhdoom (@TheShahidViews) June 6, 2024
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پاکستانی ٹیم کی کاکول ٹریننگ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ میرا خیال ہے امریکہ والوں کو پتہ نہیں تھا ہم کمبر ون ٹریننگ کر کے آئے ہیں ورنہ کچھ تو خیال کرتے۔
میرا خیال ہے امریکہ والوں کو پتہ نہیں تھا ہم کمبر ون ٹریننگ کر کے آئے ہیں۔ ورنہ کچھ تو خیال کرتے۔ pic.twitter.com/K2vVsyWHnv
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 6, 2024
صحافی اجمل جامی نے پاکستانی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا پاکستان ٹیم سپرایٹ کھیلنے کی مستحق نہیں ہے۔ ٹیم کے اندر بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
Sorry! Team pak doesn’t deserve to play the super eight. Major overhauling is needed here within the structure & the so called team. Let’s fix their social media PR campaigners at first. They are good for nothing.
Shukriya— Ajmal Jami (@ajmaljami) June 6, 2024
پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے پہلے کے اگلا میچ ہو چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس ٹیم سے بلا چھین لیں۔
اس سے پہلے کے اگلا میچ ہو چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس ٹیم سے بلا چھین لیں، ۔۔۔۔ #PakVSUSA #WcT20
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 7, 2024
واضح رہے کہ امریکا کی رواں ورلڈکپ میں دوسری کامیابی ہے، اس نے پہلے میچ میں کینیڈا کو ہراہا تھا۔ پاکستا ن کے خلاف جیت کے بعد امریکا گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔