آئین توڑنے والے سن لیں! ایک وقت آئے گا آپ کو پھانسی پر لٹکائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے سن لیں! ایک وقت آئے گا آپ کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا، جس دن اس نے ہمیں باہر نکلنے کی کال دی تو جعلی حکومت نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملک اداروں اور شخصیات کے فیصلوں سے نہیں آئین کے تحت چلتے ہیں مگر آج عمران خان جعلی کیسز میں جیل میں بند ہیں۔

انہوں ںے کہاکہ عمران خان 300 سے زیادہ دنوں سے جیل میں ہیں، ایسا کرنے والے یاد رکھیں گے کہ ہم اس سب کا حساب لیں گے اور ایک دن کا 100 دن کے برابر تمہیں حساب دینا پڑے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جس ذوالفقار بھٹو کے لیے ملک کے ٹکڑے کیے گئے پھر اسے بھی پھانسی دے دی، یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنا حق چھین کر لینا اچھی طرح جانتے ہیں، کوئی کشمیر والوں سے پوچھ لے کہ ان کے ساتھ آزادی کی جنگ کس نے لڑی تھی۔

عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان بہت جلد رہا ہو جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان جیل میں اپنے نظریے پر کھڑے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اپنے ساتھ زیادتی معاف کرتا ہوں مگر ملک کے ساتھ کی گئی زیادتی کو معاف نہیں کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بحالی ہو، لوگوں کو اٹھانا اور ان پر ظلم کرنا اب بند ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اظہر مشوانی کے بھائیوں کے ساتھ ظلم کو ہم لاقانونیت سمجھتے ہیں۔

ہم ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد شروع کررہے ہیں، اسد قیصر

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ جب حق پر فیصلے ہوں گے تو عمران خان رہا ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سوات جلسے میں مراد سعید کی کمی محسوس ہورہی ہے، ہم ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوامی مینڈیٹ کی توہین کو نہیں مانتے، خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا خدشہ ہے، مگر ملک میں بدامنی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

ہمیں کلاشنکوف کلچر نہیں قلم اور امن چاہیے

انہوں نے کہاکہ ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم اور امن چاہیے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق وعدے پورے کیے جائیں۔

اسد قیصر نے کہاکہ اگر زبردستی فیصلے مسلط کیے گئے تو ہم قبول نہیں کریں گے، ہم بچوں کے لیے تعلیم چاہتے ہیں، بدامنی نہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملاکنڈ اور فاٹا میں کسی صورت ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے روات کے مقام پر جلسے کی اجازت ملنے کے بعد مقام تبدیل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش