کامران اکمل نے ہربھجن سنگھ اور سکھ برادری سے معافی کیوں مانگی؟

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 جون کو امریکا میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ پر تبصرے کے دوران سکھوں کا مذاق اڑانے پر سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے معافی مانگ لی ہے۔

کامران اکمل نے ایکس پوسٹ میں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سکھ برادری سے معافی مانگتے  ہوئے لکھا  کہ مجھے اپنے حالیہ تبصروں پر بہت افسوس ہے اور میں ہربھجن سنگھ اور سکھ برادری سے مخلصانہ معافی مانگتا ہوں، میرے الفاظ نامناسب اور بے عزتی پر مبنی تھے، میں پوری دنیا کے سکھوں کا بے حد احترام کرتا ہوں اور کبھی کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا، مجھے واقعی افسوس ہے۔

یاد رہے کہ نیویارک میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کے سلسلے میں کامران اکمل نے بطور تجزیہ کار نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی اور بھارتی بولر ارشیدپ سنگھ کے آخری اورر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا وقت کے حوالے سے مذاق اڑایا تھا۔

کامران اکمل کا سوشل میڈیا پر وائرل کلپ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ تک پہنچا تو انہوں نے بھی کامران اکمل کو بذریعہ ایکس پوسٹ آڑے ہاتھوں لیا اور انتہائی غیرمناسب الفاظ میں اشتعال انگیز جواب دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم