اب تک کا سب سے کم عمر ’مردہ بے بی ستارہ‘ دریافت

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین فلکیات نے محض 240 سال پرانا ستارہ دریافت کیا ہے، جو اب تک پایا جانے والا اپنی نوعیت کا سب سے کم عمر ستارہ ہے۔  دریافت یہ جاننے میں مدد گار ہوگی کہ ستارے کیسے تشکیل پاتے ہیں۔

یہ ستارہ پہلی بار رواں ماہ بارہ مارچ کو ناسا کی نیل گیہرلز سوئفٹ آبزرویٹری کی مدد سے دیکھا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس ستارے کو  اس آبزرویٹری کی نسبت سے ’سوئفٹ J1818.0-1607 ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی کے فالو اپ اسٹڈیز نے نو دریافت مردہ ستارے کی عمر کا اندازہ لگانے سمیت ستارے کی جسمانی خصوصیات کے بارے میں مزید تحقیق کی ہے۔

ستارے کو ’سوئفٹ J1818.0-1607 ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

’سوئفٹ J1818.0-1607 ‘کے نام سے موسوم یہ ستارہ ایک بہت ہی کم عمر ’ میگنیٹار ‘ یا مقناطیسی  ستارہ ہے، جو انتہائی مقناطیسی فیلڈز کے حامل ستاروں کی ایک نادر قسم ہے۔

اس کی عمر کے بارے میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ امریکی جنگ آزادی کے وقت کے آس پاس تشکیل پایا تھا، جب کہ یہ زمین سے تقریباً 16,000 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

یہ اس حوالے ایک اہم دریافت ہے کہ ماہرین فلکیات کو اب تک صرف 31 میگنیٹار  ملے ہیں۔ واضح رہے کہ ’میگنیٹار‘ عام ستاروں سے بھی زیادہ کثیف ہوتے ہیں، یہاں تک کہ ایک کھانے کے چمچ کے اندر موجود مادے کا وزن 100 ملین ٹن سے زیادہ ہوتا ہے۔’میگنیٹار‘ درحقیقت ’مردہ ستارے‘ ہیں، جو اپنا جوہری ایندھن ختم کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ’سوئفٹ J1818.0-1607 ‘ جیسی دریافتوں سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ نیوٹران ستاروں اور ’میگنیٹار‘ یا مقناطیسی ستاروں کی تعداد میں اتنا تفاوت کیوں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان