حیدرآباد: قربانی کے بکرے کی 30 لاکھ روپے ڈیمانڈ کیوں؟

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے پھلیلی میں ایک بکرے نے دھوم مچا رکھی ہے۔ خوبصورت، قد آور اور وزنی بکرے کے مالک نے اس کی 30 لاکھ روپے قیمت مقرر کی ہے۔ لوگ جوق در جوق بکرا دیکھنے آ رہے ہیں لیکن اس کی قیمت کسی کے بس کی بات نہیں۔

بکرے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ بکرے کا وزن قریباً 6 من ہے اور وہ کافی مہنگی غذائیں کھاتا ہے۔ بکرا ہر روز 5 کلو دودھ پیتا اور سوا کلو دانہ کھاتا ہے۔ 8 سے 10 کلو تازہ گھاس بھی ہر روز بکرا چٹ کر جاتا ہے۔ تیل، مکھن اور خاص طور پر بنایا گیا مصالحہ بھی بکرے کے مینیو میں شامل ہے۔

بکرے خریدنے کی خواہش رکھنے والے دور دور سے کھنچے چلے آتے ہیں لیکن جیب میں اتنے دام نہ ہونے پر صرف بکرے کی تعریفیں کرکے اور سلیفیاں بنانے پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘