دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے عوام کی سہولت کے لیے قونصلر خدمات کی فراہمی کے اوقات کار میں توسیع کرتے ہوئے شام کی شفٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بیان بے بنیاد، اشتعال انگیز اور حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اب قونصلر خدمات پیر سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہوں گی، جس سے شہریوں کو زیادہ سہولت اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام قونصلر خدمات کو مزید مؤثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ نئے اوقات کار سے متعلق تفصیلات وزارت کی جانب سے جاری عوامی نوٹس میں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اس سے قبل وزارت خارجہ میں قونصلر خدمات صرف سرکاری دفتری اوقات کے دوران فراہم کی جاتی تھیں، جس کے باعث ملازمت پیشہ افراد اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت متعدد شہریوں کو مقررہ وقت میں خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شام کی شفٹ کے آغاز سے درخواست گزاروں کو زیادہ لچکدار اوقات میں قونصلر خدمات میسر آئیں گی، جس سے عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے