شاداب الیون ناکام، افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی گرین شرٹس  کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے  جس کے بعد اب افغانستان کو دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 شاداب الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے19.5 اوورز میں حاصل کرلیا،آج کے روز قومی ٹیم بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں ناکام نظر آئی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صفر پر اس کے 2کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بغیر کوئی اسکور کیے آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آج کے میچ میں گرین شرٹس کو عماد وسیم نے سہارا دیا جنہوں نے 57بالز پر64 رنز اسکور کیے جس کے باعث پاکستان 131 رنز کا مجموعی اسکور بناسکا۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوین الحق،راشد خان اور کریم جنت نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں افغانستان نے بیٹنگ کاآغاز کیا تو ان کے بیٹرز نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔رحمان اللہ نے 49 بالز پر 44 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زردان نے 40 گیندوں پر38 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے زمان خان اور احسان اللہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ  بھی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ