ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن کا آغاز

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید صفائی مہم کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔

مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں صوبہ بھر کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی، خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بسوں میں پڑتال شروع کردی۔

شیخوپورہ کے ڈی سی ڈاکٹر وقار، فیصل آباد کے ڈی سی عبداللہ نیر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، ڈی سی سرگودھا کیپٹن اورنگزیب اور لیہ کے ڈی سی علی اکبر بھنڈر نے متعلقہ اضلاع میں چھاپے مارے اور ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال، سواریوں سے نرخوں کے بارے میں بھی پوچھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ عید کے بعد گھروں سے واپس آنے والے مسافروں سے زائد کرایے کی وصولی روکی جائے، ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر ڈپٹی کمشنرز کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی