’معلوم ایل بھی ڈبلیو کا نہیں اور بات کرتے ہیں این آر او کی’ شاہد آفریدی کی پرانی ویڈیو اچانک وائرل

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ شاہد آفریدی نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان کے ساتھ ایک گیم کھیلی جاتی ہے۔

 سیگمنٹ میں مہمان کے کانوں میں ہیڈ فون لگا کر چند الفاظ بولے جاتے ہیں اور مہمان نے بتانا ہوتا ہے کہ ان کے سامنے کون سے الفاظ بولے گئے ہیں اسی طرح شاہد آفریدی کے کانوں میں بھی ہیڈ فون لگایا گیا اور میزبان نے ان کے سامنے’ لیگ بی فوروکٹ ‘ کہا، شاہد آفریدی کافی دیر تک اندازہ لگاتے رہے کہ میزبان کیا کہنا چاہ رہے ہیں، اس کے بعد میزبانوں نے اشاروں کی مدد سے بھی بتانا چاہا جس پر شاہد آفریدی درست جواب نہ دے سکے۔

شاہد آفریدی نے ہیڈ فون اتار کر میزبان سے کہا کہ تم غلط کہہ رہے ہو اس لیے مجھے سمجھ نہیں آرہی۔ اس سوال پر میزبان نے بتا یا کہ ’لیگ بی فور وکٹ‘۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ لیگ بی فور وکٹ‘ کیا ہوتی ہے ؟ شاہد آفریدی کے اس سوال پر میزبان نے فوری کہا کہ ’ایل بی ڈبلیو‘۔ سابق کپتان نے میزبان سے کہا کہ یہ کونسی کرکٹ کی زبان استعمال کر رہے ہو میں پہلی بار سن رہا ہوں۔

اس پر صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹر کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کا ہی نہیں پتہ۔ صحافی طارق متین نے کہا کہ ’ایل بی ڈبلیو‘ کا پتہ نہیں ہے اور باتیں این آر او کی کرنی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی نے 500 سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اور ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کی ہے لیکن یہ ایل بی ڈبلیو کے بارے میں نہیں جانتے۔

شاہد امام لکھتے ہیں کہ شاہد آفریدی بین الاقوامی کھلاڑی ہیں اور ان کا یہ عالم ہے کہ وہ ایل بی ڈبلیو کے بارے میں ہی نہیں جانتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی