’میں نہ مانوں‘: ایشین گیمز میں بھارتی کھلاڑی کی ہٹ دھرمی، ہار کے بعد حریف سے مصافحہ کرنے سے انکار

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی تنگ نظری کرکٹ کے بعد دیگر عالمی کھیلوں میں شرکت کے دوران بھی جھلک رہی ہے اور اس مرتبہ ایشین گیمز میں شکست کے بعد بھارتی ایتھلیٹ نے کھیل کی روایات پامال کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ نہ ملانے‘ پر بھارتی ٹیم کامذاق، آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طنزیہ ویڈیو منظرعام پر

ایم ایم اے کے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کی سوچیکا تاریال کو سنگاپور کی ہوئی ہون نے شکست دی۔ تاہم سوچیکا نے شکست ماننے سے انکار کرتے ہوئے حریف ایتھلیٹ اور ریفری سے ہاتھ نہیں ملایا۔

60 کلو گرام کیٹیگری کا یہ مقابلہ مقررہ وقت میں برابر رہا جس کے بعد بھارتی کیمپ نے فیصلے کو چیلنج کیا تاہم ری ویو میں بھی ججز نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔

قواعد کے مطابق مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں کم وزن رکھنے والے ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا جاتا ہے اور بھارتی کھلاڑی کا وزن حریف سے 700 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے: ایشیا کپ کی سیاست ویمنز ورلڈ کپ میں بھی، کیا بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گی؟

شکست کے بعد سوچیکا تاریال نے ریفری کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا اور احتجاج کے طور پر نہ صرف حریف کھلاڑی بلکہ ریفری سے بھی ہاتھ نہیں ملایا جس پر بھارتی کھلاڑیوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے فقدان پر تنقید کا آغاز ہوگیا اور بھارت کی ایک روایت بن جانے والے اس ناروا رویے پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp