اے این ایف کے اہلکاروں سمیت سویلین کو شہید کرنے والے دہشتگرد جہلم سے گرفتار

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی ٹیم پر فائرنگ کر کے اہلکاروں اور سویلین کو شہید کرنے والے 3 دہشت گرد جہلم سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 10 روز قبل ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔

اے این ایف کی ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا تو اس دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے این ایف کے جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشتگرد گوادر کے رستے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں بلال، عابد اور گل فران شامل ہیں، دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم