موسم برسات کی آمد سے ڈینگی کا خطرہ، الرٹ جاری

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ موسم برسات کی آمد سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کرکے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر مِن و عن عمل درآمد کیا جائے۔ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے انسدادِ ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیرِ داخلہ نے شہر کے تمام اسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام لیبز اور پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کا بھی کہا ہے۔

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باؤنڈری ایریاز میں انسدادِ ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔

ڈینگی کا مریض : فائل فوٹو

راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 31 تک جا پہنچی

رواں برس راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 31 ہو چکی ہے جو گزشتہ برس ان دنوں تک 11 تھی۔ راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے 23 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ذرائع کے مطابق رواں برس انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اب تک 163 ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہیں۔ 140 جگہیں سربمہر، 564 چالان جبکہ 7 لاکھ 60 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ مون سون کی آمد و بارشوں کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ کا رسک بڑھ جائے گا۔

ڈینگی کا مریض : فائل فوٹو

گزشہ برس اسلام آباد میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 712 تک پہنچ گئی تھی

واضح رہے کہ گزشتہ برس  ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 948 سے تجاوز کر گئی تھی۔ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 49 ایف آئی آر درج، 14چالان، ایک جگہ کو سیل اور 39 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 712 تک پہنچ گئی تھی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق اربن ایریا میں تعداد 277 جبکہ رورل ایریا میں تعداد 485 سے بھی زیادہ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟