پی ٹی آئی میں دراڑ، متحارب گروپ آج عمران خان سے ملیں گے

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی میں واضح طور پر ابھرنے والے دھڑوں کو آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل طلب کیا ہے، تاہم اس ضمن میں پارٹی قیادت ابھی تک تمام متعلقہ اراکین کو مطلع نہیں کرسکی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی میں مبینہ اختلافات کے معاملے پر گزشتہ روز دونوں گروپوں کے رہنماؤں کو ملاقات کے لیے بلایا تھا تاہم پی ٹی آئی کی قیادت نے تا حال اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے متحارب رہنماؤں کی فہرست مرتب نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پر تنقید: پی ٹی آئی 2دھڑوں میں تقسیم، رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

میڈیا رپورٹس کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی جانب سے ملاقات کے پیغام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے فوراً ملاقات سے قاصر ہیں تاہم وطن واپسی پر ملاقات ان کی ترجیح ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت پر نکتہ چیں اراکینِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں تقسیم کا معاملہ، چیئرمین گوہر خان پہلی بار بول پڑے

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے مطابق ملاقات کے لیے اراکین کی حتمی فہرست جب مرتب ہوگی تو آگاہ کردیا جائے گا، فی الحال رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب عمران خان سے معمول کی ملاقاتوں میں شامل رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو منعقدہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت کے خلاف بھی قرارداد پیش کی گئی، جس میں دونوں اراکین کی پارٹی رکنیت ایک ماہ تک معطل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم بعض رہنماؤں کی مخالفت کے باعث مذکورہ پارٹی ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کے زیرصدارت منعقدہ کور کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے ایک اور رہنما جنید اکبر بھی مستعفی، وجہ کیا بنی؟

اسی روز چیئرمین گوہر خان نے پی ٹی آئی میں کسی فارورڈ بلاک کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ کی باتیں بنارہے ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان کی توجہ شاندانہ گلزار کے حوالے سے مبذول کرائی گئی تو گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے ہر فرد اپنے حساب سے آگے کا سوچتا ہے، لیکن تحریک انصاف کی کور کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیاں عمران خان سے مشورے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں