نو منتخب ایرانی صدر کے پہلے بیان میں دنیا کے لیے کیا پیغام ہے؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔

ہفتے کے روز اپنی جیت کے اعلان کے بعد اصلاح پسند مسعود پزشکیان نے کہا ’ہم سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سب اس ملک کے لوگ ہیں اور ہمیں اس ملکی ترقی کے لیے سب کی مدد لینا چاہیے۔‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے آگے مشکل راستہ ہے جو صرف آپ کے ساتھ دینے، آپ کی ہمدردی اور بھروسے کی وجہ سے ہی آسان ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب

واضح رہے کہ اس سے قبل پزشکیان نے اگست 2001 اور اگست 2005 کے درمیان اصلاح پسند صدر محمد خاتمی کے تحت وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

حالیہ انتخابی مہم کے ایران کے سابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ وہ تمام ممالک سے بہتر تعلقات قائم کریں گے۔

جواد ظریف نے وزارت خارجہ پر 8 سال گزارے اور اس مدت میں انہوں نے مغربی ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کون ہیں؟

واضح رہے کہ 5 جولائی کو ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لیکر ایران کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ ان کے انتخابی حریف رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔

اس سے قبل 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے، تاہم انتخاب میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تھا جس کے بعد 5 جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں ووٹرز کی شرح 40 فیصد رہی تھی جو ایرانی صدارتی انتخاب کے تمام ادوار میں سب سے کم شرح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا