حسان اللہ نیازی کے خلاف مقدمات: سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کو کل دلائل دینے کی ہدایت کر دی

بدھ 29 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھتیجے حسان اللہ نیازی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو کل ( جمعرات) دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے لیے ان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فوری سماعت کی استدعا پر کل دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

درخوست گزار حفیظ اللہ نیازی نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹے کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ایک ہی معاملے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آر نہیں درج کی جا سکتی۔ حسان نیازی کے خلاف مقدمات خارج کیے جائیں۔

حفیظ اللہ نیازی کے وکیل ظہور محسود ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ معاملہ ایک وکیل کا ہے۔

عدالت نے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ آج کیسز کا دباؤ زیادہ ہے، آپ کل فوری سماعت کے معاملے پر دلائل دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں