پی آئی اے میں ایک طیارے کے لیے 304 ملازمین کی تعیناتی کا انکشاف

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی ایوی ایشن کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے کے ایک طیارے کے لیے اوسطاً 304 ملازمین تعینات ہیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کے سیکریٹری سیف انجم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی ایوی ایشن کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 34 طیارے ہیں جن میں سے 13 ڈرائی لیز پر ہیں اور باقی ایئر لائن کی ملکیت ہیں۔ پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 10 ہزار 323 ہے، جن میں سے 7 ہزار 399 ریگولر ہیں اور 2 ہزار 924 کنٹریکٹ پر ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کی کارکردگی پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ریگولیٹر ملک کے 43 میں سے 22 ہوائی اڈے چلا رہا ہے، جن میں سے 13 بین الاقوامی ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قریباً مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایوی ایشن ریگولیٹر کو کئی برس سے ترقیاتی بجٹ میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ پرانے آلات استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے نمائندے نے بھی فنڈز کی کمی کی شکایت کی، جس کی وجہ سے فورس پرانے سیکیورٹی گیجٹس استعمال کرنے پر مجبور ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اے ایس ایف کے 15 ہزار 565 اہلکار ہیں جن میں 14 ہزار 135 وردی والے اور 873 سویلین عملہ شامل ہے، جب کہ ملک بھر میں واقع 43 ہوائی اڈوں میں سے 22 پر اے ایس ایف تعینات ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کی سربراہی میں ہونے والے کمیٹی اجلاس میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور میں ایئر کرافٹ پارکنگ ایریا میں دراڑیں پڑنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایوی ایشن حکام نے مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ مرمت کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

کمیٹی نے ایرو میڈیکل اسٹاف کی تقرری اور پائلٹس کے لائسنسنگ پر بھی سوال اٹھایا اور ان معاملات پر جامع رپورٹ طلب کی۔ نجی ایئر لائنز کی تاخیر اور مسافروں کو درپیش تکلیف سے متعلق شکایات پر کمیٹی ممبر نے کہا کہ 2 پرائیویٹ کیریئرز ایئر بلیو اور ایئر سیال کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، کیونکہ بار بار تاخیر کا جواز پیش کرنے کی کوئی منطق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر ہوئی تو اسے بھی نوٹس دیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فزیبلٹی کی وجہ سے نجی ایئر لائنز اسلام آباد لاہور اسلام آباد روٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

کمیٹی نے پرواز کے اندر کیٹرنگ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے اور پی سی اے اے کے عملے کے مسافروں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھنے کی ہدایت کی۔ اے ایس ایف کے نمائندے نے اجلاس کو بتایا کہ وی وی آئی پیز کے علاوہ کسی کو بھی ہوائی اڈوں پر تلاشی سے استثنیٰ حاصل نہیں۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا فضائی آپریشن کیوں معطل کیا؟

کمیٹی کی سربراہی نوابزادہ افتخار احمد خان بابر نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈائریکٹر میجر جنرل عدنان آصف جاہ اور وزارت ایئرپورٹ سیکیورٹی کے حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں