عائشہ جہانزیب پر شوہر کا تشدد، اہم شخصیات، سوشل میڈیا صارفین کیا کہتے ہیں؟

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کے واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین معروف ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق خاتون اوّل ریحام خان، اداکارہ ہما قریشی اور دیگر اہم شخصیات نے ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ پر ان کے شوہر کے مبینہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے شوہر کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا شوہر تنگ نظر انسان ہے، عائشہ جہانزیب نے خود پر تشدد کی وجہ بیان کردی

عائشہ جہانزیب ایک عرصے سے میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، وہ ایک ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ ہیں جو حال ہی میں ’جنت سے آگے‘  اور ’برنز روڈ کے رومیو جولیٹ‘ ڈراما سیریل میں بھی کام کر چکی ہیں۔

بطور ٹی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب نجی ٹی وی چینلز کے مشہور شوز ’خبرناک‘ اور ’چاکلیٹ ٹائمز‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

عائشہ جہانزیب کی حارث علی سے دوسری شادی ہے جو 2015 میں ہوئی تھی۔ عائشہ جہانزیب اور حارث علی کے 2 بچے بھی ہیں۔

عائشہ جہانزیب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جب انہوں نے اپنے شوہر حارث علی کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر) درج کرائی۔ وہ زخمی چہرے کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئیں، اس دوران ان کی بیٹی زوہا بھی ان کے ساتھ تھیں۔

عائشہ جہانزیب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ تیسری بار ہے جب گزشتہ 6 ماہ میں انہیں ان کے شوہر نے بری طرح مارا پیٹا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ ان کے شوہر کی دوسری خفیہ شادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد، ملزم گرفتار

سیاسی و سماجی، میڈیا کی مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین عائشہ جہانزیب کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عائشہ جہانزیب ایک بہادر خاتون ہیں جو اس طرح کے گھریلو تشدداور بدسلوکی کو ایک عرصے سے برداشت کرتی آ رہی ہیں۔

حنا پرویز بٹ، ریحام خان، ثانیہ عاشق اور دیگر نے عائشہ جہانزیب کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ہولناک تصاویر دیکھ کر بہت سے سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کا فوری نوٹس لے لیا ہے، ان کے شوہر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے ٹی وی پر چلنے والی خبروں کے امیجز بھی شیئر کیے جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین میری ’ریڈ لائن‘ ہیں، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے عائشہ جہانزیب پر تشدد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے خدا! ملزم ہر حال میں گرفت میں آنا چاہیے اور اسے مثالی سزا دی جانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ کی حوالگی کا فیصلہ قانونی عمل کے تحت ہوگا، بھارت کا مؤقف

5 ہفتوں بعد مہنگائی میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.69 فیصد کم

پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

انطالیہ ڈپلومیسی فورم: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، پشاور کے صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟