بڑھتی مہنگائی کے ساتھ پاکستان میں بے روزگاری کا گراف کہاں پہنچ گیا؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکرٹری خزانہ چوہدری امداد اللہ بوسال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک نے 2024 کے لیے بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد جبکہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے اسے 8.2 فیصد قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری اور اوسط مہنگائی میں کمی ہوگی، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خیال ہے کہ یہ شرح 8 فیصد ہے۔ دریں اثنا پاکستان لیبر فورس سروے نے آخری بار 21-2020 میں بے روزگاری کی شرح 6.3 فیصد بتائی تھی۔ سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ سال کی مردم شماری کی وجہ سے نیا پاکستان لیبر فورس سروے نہیں کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ رواں ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔ نیا پروگرام 36-39 ماہ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپیہ مستحکم رہے گا۔

مزید پڑھیں:شرح سود میں کمی سے مہنگائی میں کیا فرق پڑے گا؟

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آنے والے مہینوں میں افراط زر میں معمولی اضافے کی توقع کر رہی تھی لیکن اسی عرصے میں شرح سود میں کمی کا امکان بھی دیکھا گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں استحکام آیا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران استحکام کی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور