پاکستان اور چین کے درمیان چمڑے کی صنعت کے مشترکہ منصوبے کا معاہدہ

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چینی کاروباری فرمز نے پاکستان میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبے کے قیام کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے۔ معاہدہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث تکمیل کو پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

چمڑے کی صنعت جوکہ ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی صنعت سمجھی جاتی تھی، کچھ دہائیوں سے بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔ صنعت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے جس میں چمڑے کی صنعت کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

عالمی منڈی میں چین چمڑے کی برآمد میں سرفہرست ہے جو سالانہ 4ارب مربع فٹ چمڑا تیار کرتا ہے۔ پاکستان میں بنائے گئے چمڑے کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں کافی مانگ ہے جن میں ہینڈبیگ، پرس، سوٹ کیس اور بیلٹ وغیرہ شامل ہیں لیکن ان کی تصنیع پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

چین کے ساتھ اشتراک کے باعث پاکستان کی چمڑے کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کو نمائش کا موقع فراہم ہوگا۔ چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے باعث نئے کاروبار کے قیام اور پہلے سے چلتے ہوئے کاروبار میں بڑھوتری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم