چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہ ہوئے تو ان کیخلاف ریفرنس دائر کرینگے، احمد خان بچھر

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن چیمبر کو تالے کیوں لگائے گئے؟

اپوزیشن لیڈر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے ،پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔یہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے جلد یہ رات ختم ہو جائے گی۔

احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا ۔ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ پنجاب  کو پی ٹی آئی کی بجائے  عوام پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی: بجٹ اجلاس کا آنکھوں دیکھا حال

انہوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروا رہی ہیں۔ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں ،ہماری حکمت عملی تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں