گھڑیوں کا شوق دنیا کے مہنگے ترین شوق میں سے ایک ہے، جسے پورا کرنے کے لیے گھڑیوں کے قدردان مہنگی سے مہنگی گھڑی خریدتے ہیں۔ مختلف کمپنیوں کی گھڑیوں کی قیمتیں لاکھوں اور کروڑوں میں ہونے کے باعث گھڑیوں کے شوقین افراد کوئٹہ کی ودود شاہ مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں جہاں راڈو، رولیکس، ٹائیسورٹ، ٹیگوار سمیت مختلف اقسام کی قیمتی گھڑیاں کم داموں میں دستیاب ہیں۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ودود شاہ مارکیٹ میں گھڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہارون خان نے بتایا کہ افغانستان کے راستے مختلف اقسام کی گھڑیاں ودود شاہ مارکیٹ میں لائی جاتی ہیں۔ ان گھڑیوں میں مہنگی سے مہنگی گھڑیاں ہوتی ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں سے لوگ خریدنے کے لیے آتے ہیں۔
ہارون خان نے بتایا کہ رولیکس، راڈو اور مختلف اقسام کی قیمتی گھڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ مارکیٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں گھڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے 10 سے 20 فیصد کم ہے، اگر کسی گھڑی کی قیمت 50 ہزار ہے تو ودود شاہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 30 سے 35 ہزار تک ہوگی۔
مزید جانیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں