’چھوٹی بہن کی موت نے مجھے اللہ کے قریب کردیا‘، ونیزہ احمد کی زندگی کس طرح بدلی؟

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد جنہوں نے کئی سال تک فیشن انڈسٹری میں کام کیا اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں گفتگو کی کہ کیسے ان کی چھوٹی بہن کے اچانک انتقال کے بعد ان کی زندگی میں تبدیلی آئی۔

ونیزہ نے اپنی بہن کے ساتھ پیش آئے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن کی اچانک موت نے ان کی زندگی کو بدل ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں اور اسلام سے دُور ہوجاتے ہیں لیکن انہیں یہ احساس ہوا کہ اللہ سے ہی مانگنا چاہیے اور اسی پر توکل کرنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے وہ نہ نماز پڑھتی تھیں اور نہ قرآن پر عمل کرتی تھیں لیکن بہن کی اچانک موت نے انہیں اللہ کے بہت قریب کردیا۔ ونیزہ نے بتایا کہ ان کی بہن کو تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق تھا اس لیے انہوں نے اپنا گھر خریدنے کے بجائے اعلیٰ تعلیم کے لیے بہن کو بیرونِ ملک بھیجا۔

ماڈل و اداکارہ کے مطابق بہن کی اچانک موت کے بعد وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور جب انہیں آگاہی ہوئی کہ اس کی زندگی ہی اتنی تھی اور وہ اس سے بہتر جگہ پر موجود ہیں تو انہیں کچھ تسلی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن یہ احساس دے گئی کہ جو لمحہ میسر ہے ہمیں اسی لمحے میں جینا ہے اور جو نعمتیں اللہ نے ہمیں دی ہیں ہمیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ونیزہ احمد کی بہن ایشا صدف خواجہ 2019 میں ایک خوفناک کار حادثے میں انتقال کر گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئی ایک اے آئی ماڈل تمام سیکیورٹی خامیاں نہیں پکڑ سکتا، نئی تحقیق

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون