آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم اوپر سے کتنا نیچے آئے؟

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بیٹرز ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے پرآگئے ہیں، بالرز میں شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے واحد بولرز ہیں جو ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چھوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم، محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے پر آمادہ؟

بابراعظم سے ان کی تیسری پوزیشن انگلینڈ کے ہیری بروک نے چھینی ہے، جو 4 درجے ترقی کرکے اس پوزیشن پر براجماں ہوئے ہیں۔

ڈیرل مچل، اسٹیو اسمتھ اور روہت شرما بھی ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 12 بولرز میں پاکستان کے واحد بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں، جو 9وین پوزیشن پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم