کراچی: شارع فیصل پر بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مرکزی شاہراہ فیصل پر واقع بلڈنگ میں آتشزدگی کے بعد سڑک پر آمد و رفت بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: لینڈنگ کے وقت غیرملکی طیارے میں آتشزدگی، مسافر محفوظ

کراچی میں شارع فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے 45 سالہ معراج احمد ولد سراج احمد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بلڈنگ کی چھت پر عمارت کی چھت پر مزید 13 افراد موجود ہیں، جب کہ بیشتر لوگوں کو عمارت کی چھت پر ہی فسٹ ایڈ دی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  اسنارکل ک مدد سے 42 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جب کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

کاشف سینٹر بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث ریجنٹ پلازہ سے آواری ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ جب کہ ٹریفک کو ریجنٹ  پلازہ سے جناح ہسپتال کی طرف  اور ایف ٹی سی سے کالا پل کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس صورتحال میں کراچی ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی