میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی ہانیہ اسلم چل بسیں

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں۔

ہانیہ اسلم کی کزن اور سنگر زیب بنگش نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ ہانیہ اسلم کا گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوا۔ ان کی نماز جنازہ آج (پیر) شام ساڑھے 5 بجے اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ پلے بیک سنگر  نے بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کر لی

ہانیہ اسلم کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تھا۔ انہوں نے امریکا اور برطانیہ سے تعلیم حاصل کی اور کینیڈا سے آڈیو انجینئرنگ ڈپلومہ حاصل کیا۔ 2020 میں ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا، ’میں نہیں جانتی کہ میں نے میوزک کا انتخاب کیا ہے یا میوزک نے میرا انتخاب کیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انڈرگریجویٹ ڈگری کے دوران انہوں نے گٹار سیکھنا شروع کیا، 2001 میں اپنی کزن زیب کے ساتھ گانا ’چپ‘ گایا جو وائرل ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیب اینڈ ہانیہ نے پاکستان کے بہترین موسیقاروں کے ساتھ گانے بنائے اور دنیا بھر میں جاکر گائے۔

زیب اینڈ ہانیہ کے گانوں کا پہلا البم ’چپ‘ 2008 میں ریلیز ہوا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا تاہم اس بینڈ کو 2009 میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل ہوئی۔ زیب اینڈ ہانیہ میوزک بینڈ نے اردو، پشتو، فارسی اور ترک زبان میں گانے ریلیز کیے۔  ان کے گانوں میں روایتی پاکستانی میوزک کے ساتھ جدید مغربی میوزک کا امتزاج پایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لوک گلوکارہ مائی دھائی کے امریکا میں دھوم

زیب اینڈ ہانیہ کے مشہور گانوں میں ’چل دیے‘، ’پیمانہ‘، لیلی جان‘ اور اعتبار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان دونوں کزنز نے بولی ووڈ فلم ’ہائی وے‘ میں متعدد مشہور گلوکاروں کے ہمراہ گانا ’سوہا ساہا‘ بھی گایا جس کے موسیقار آسکر ایوارڈ یافتہ کمپوزر اے آر رحمان تھے۔

ہانیہ اسلم کے اچانک انتقال کی خبر پر فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم