ارشد ندیم کے حریف بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیولن پھینکنے والے مشہور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اپنی غیر معمولی اتھلیٹک صلاحیتوں، بے تحاشا دولت اور شاندار طرز زندگی سے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔ چوٹوں جیسی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود، وہ اپنے کھیل میں ثابت قدم رہتے ہیں اور اپنی کامیابیوں کا مزہ چکھتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں نیرج چوپڑا نے پیرس 2024 اولمپکس میں 89.45 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ بھارت میں ان کے چرچوں کے بعد میڈیا پر نیرج کی مجموعی دولت اور آمدنی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ ساڑھے 4ملین ڈالر یعنی 37 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج کی آمدنی کے سلسلے مختلف ذرائع سے اخذ کیے گئے ہیں، جیسے کہ بین الاقوامی مقابلوں سے حاصل کردہ رقم، مختلف برانڈز سے معاہدے اور بھارتی فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر کے طور پر ان کی تنخواہ ملا کر تقریباً 30 لاکھ روپے بن جاتی ہے۔ تاہم، سب ملا کر ان کی سالانہ آمدنی 4 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

نیرج چوپڑا پانی پت کے قریب واقع کھنڈرا، ہریانہ میں ایک شاندار 3منزلہ بنگلے کے قابل فخر مالک ہیں، ان کی یہ شاندار رہائش گاہ اپنی خوبصورتی سے ان کی نمایاں کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

کاروں کی کلیکشن کے طور پر نیرج کے پاس ( رینج روور اسپورٹ  مالیت 2 کروڑ ، ) فورڈ مستنگ جی ٹی 93 لاکھ سے زائد بھارتی روپے ) ٹویوٹا فورچیونر  مالیت33 سے 51 لاکھ ) اور  12 لاکھ مالیت کی بائیکس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ارشد ندیم میرے بیٹے جیسا ہے‘ والدہ کے بیان پر بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے کیا کہا؟

اپنے متاثر کن ذخیرے کے علاوہ، وہ ایک مہندرا XUV 700 کے مالک بھی ہیں، جو انہیں مہندرا کے چیئرمین آنند مہندرا کے ساتھ ساتھ مہندرا تھر نے تحفے میں دی تھی۔

نیرج چوپڑا کے پاس کاروں کے مجموعے کے علاوہ 2ہیوی بائیکس بھی ہیں، ہارلے ڈیوڈسن 1200 روڈسٹر جس کی قیمت تقریباً 11 لاکھ روپے ہے، اور بجاج پلسر220 ایف جس کی قیمت 1 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں