’ارشد ندیم میرے بیٹے جیسا ہے‘ والدہ کے بیان پر بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے کیا کہا؟

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو والدہ کی جانب سے بیٹا کہنے پر بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کی والدہ نے یہ بات دل سے کہی ہے کہ ارشد ندیم ان کے بیٹے جیسا ہے۔

نیرج چوپڑا نے کہا ’ میری والدہ سوشل میڈیا سے متاثر نہیں ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں، میری ماں گاؤں میں رہتی ہیں اور وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر آنے والی خبروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: والدہ نیرج چوپڑا کے ارشد ندیم کو سراہنے پر نریندر مودی کا کیا ردعمل تھا؟

بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ ان کی ماں بھی دیگر ماؤں کی طرح ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں، سادگی سے بولتی ہیں اور اپنے دل کی بات کرتی ہیں، انہوں نے اپنے دل کی بات کی ہے، کچھ لوگوں کو یہ عجیب لگا ہوگا اور کچھ نے اس کو پسند کیا ہو گا۔

اس سے قبل پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑاکی والد ہ سروج دیوی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے۔’ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے وہاں تک پہنچنے کے لیے سب محنت کرتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی