پرویز الٰہی عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے لیے پُر امید

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد کی جانب سے فل کورٹ کا راگ صرف انتخابات سے بچنے کے لیے الاپا جارہا ہے اور عدالتوں سے مفرور نوازشریف کی جانب سے یہ مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تحریک انصاف کو چند ماہ بعد برسراقتدار آنے والی پارٹی کے طور پر دیکھ رہی ہے اور امریکا میں بھی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت اور دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

ہفتہ کے روز میاں محمود الرشید ، راجہ محمد بشارت ، عبداللہ یوسف اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے فل کورٹ کے مطالبے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے،جھوٹ بول کر جیل سے فررا ہونے والا کس منہ سے عدلیہ کو بھاشن دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کی خلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں ، اگر عدالت عظمیٰ کا حکم ماننے سے انکار کیا گیا تو شہبازشریف توہین عدالت کے جرم میں نااہل ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی برادری بھی جان چکی ہے کہ  شہبازشریف کی حکومت کمزور بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب