وفاقی حکومت کا اسلام آباد کی اہم شاہراہ قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی اہم شاہراہ قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز سے منسلک سینیئر صحافی کاشف علی عباسی نے ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ حکومت نے اہم شاہراہ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولپمکس گیمز میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گول میڈل جیتا۔

ارشد ندیم کی اس کامیابی پر ان کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان کے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچیں جہاں انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک دینے کے ساتھ اسپیشل نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی ان کو تحفے میں دی۔

اس کے علاوہ ارشد ندیم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچنے، جہاں ان کو اسٹیٹ پروٹوکول میں وزیراعظم ہاؤس پہنچایا گیا، اور اب ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب کل ہونے والی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں بھی وہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کی ارشد ندیم سے ملاقات، 10 کروڑ روپے چیک اور 92.97 اسپیشل نمبر کی گاڑی کا تحفہ

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر فتح اپنے نام کی تھی، جبکہ ان کے حریف بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں