راولپنڈی ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 4 وکٹ پر 158 رنز بنا لیے

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، جس میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلہ دیشی بولرز کا پاکستانی بلے بازوں پر پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے، بنگلہ دیشی بولرز نے پہلی اننگز میں 117 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا، آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم اور صائم ایوب شامل ہیں۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلہ دیشی بولرز کو کھیلنے میں ناکام رہے، اوپنر عبداللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور  بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ صائم ایوب نے 57 رنز بنائے اور وہ  حسن محمود کی گیند پر مہدی حسن مرزا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار بھی ہوا۔

شیڈول کے مطابق، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ صبح 10 بجے شروع ہونا تھا، تاہم راولپنڈی میں بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوگئی اور 2 بجے ٹاس کے بعد 2:30 بجے میچ شروع یوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: سستے ٹکٹ کہاں سے کیسے مل سکتے ہیں؟

راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ شروع نہیں ہوسکا تھا، اس وقت ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ بھی پچ پر امپائرز کے ہمراہ موجود تھے۔

تاہم 4گھنٹوں کی تاخیر کے بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ  پر گراؤنڈز مین نے کوورز ہٹانا شروع کیے اور پچ کا دوبارہ معائنہ شروع کیا، اور 2:30 بجے میچ شروع کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے