عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا نیا یوٹرن

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات میں وعدہ معاف گواہ بننے والے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی عمر تنویر بٹ نے عدالت میں عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک میں جمع کرائے گئے بیان میں واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کا ہمارے بیانات ریکارڈ کرنے سے متعلق دعویٰ درست نہیں اور ہمارے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی بھی پی ٹی آئی اور سیاست سے دستبردار

دونوں رہنماؤں نے اپنے بیانات میں مزید کہا کہ انہوں نے کسی مجسٹریٹ یا ڈپٹی کمشنر کے روبرو (عمران خان کے خلاف) بیان ریکارڈ نہیں کرایا اور نہ ہی نومبر 2023ء میں یا بعدازاں اسلام آباد کے کسی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی عمران خان کے خلاف کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں کبھی 9 مئی واقعات کے حوالے سے نہیں اکسایا جس کی تصدیق انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں 25 فروی 2024 کو اور اس سے قبل فیس بک پر 10 اکتوبر 2023 کو ایک ویڈیو میں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو ذمہ داری میں لوں گا، شیر افضل مروت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک میں امن و اتحاد کی بات کی ہے اور انہیں ہمیشہ ملکی اداروں خصوصاً افواج پاکستان کا احترام کرنے کا کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی اور درخواست گزار محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے کبھی بھی پاکستان کے خلاف بیانیہ نہیں بنایا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید نے 9 مئی کی پلاننگ کیساتھ سیاستدانوں اور صحافیوں کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی: حامد میر

گزشتہ برس دسمبر میں واثق قیوم عباسی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔  7 دسمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کے خلاف ہوں، پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنے کے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

واثق قیوم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کیساتھ محاذ آرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے، میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ واثق قیوم عباسی کا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے اور یہ پوسٹ اب ان کے اکاؤنٹ پر دستیاب نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں