ڈیجیٹل اکانومی کی طرف پیشقدمی خوش آئند ہے، وفاقی وزیرخزانہ

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستانی روپے کی قدرمستحکم ہورہی ہے، ڈیجیٹل کی اکانومی طرف بڑھنا خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں بونا راست کنیکٹوٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بونا راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے، ایک ہفتے پہلے ہم نے ٹرانسفارمیشن ٹیم سے مشاورت کی اور ہم سعودی کی ٹرانسفارمیشن سے بہت کچھ سیکھیں گے، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں میکرواکنامک استحکام آرہا ہے، ترسیلات کسی بھی ملک کی لائف لائن ہوتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بھی لائف لائن ہے،  جولائی میں 3 ارب ڈالر کے ترسیلات موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہیہ بہتری چند دنوں میں نہیں آتی، اس کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی ہے، اس کے ساتھ ہم اسٹرکچرل ریفارمز کے ویژن پر بھی پر عزم ہیں، ہم نے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے اور ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے پر عملدرآمد کاآغاز کردیا ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان کے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت قائم بونا سے جوڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فچ ریٹنگ ظاہر کرتی ہے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو چکے ہیں، وزیر خزانہ

وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے کے تیز، مؤثر اور کم لاگت منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو گیا، راست اقدام کو بونا سے جوڑنے سے عرب ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو تیز، مؤثر اور کم لاگت میں رقوم بھجوانے کی سہولت میسر ہوگی۔

منصوبے سے نہ صرف سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے رقوم کی منتقلی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ اس سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوگا۔بونا-راست کنیکٹیوٹی کے تحت عرب ممالک میں مقیم پاکستانی با آسانی ڈیجیٹل طریقے سے رقوم کو اپنے پیاروں کے پاس بھیج سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟