وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور کو کارکنان میں 5،5 ہزار روپے تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی ایک بڑی تعداد ان پر تنقید کرتی نظر آئی۔ ڈاکٹر شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ جلسہ ہو نہ ہو لیکن کرائے کے انقلابیوں کی دیہاڑی تو بنتی تھی۔
جلسہ ہو نہ ہو لیکن دہاڑی تو بنتی تھی نہ کرائے کے انقلابیوں کی pic.twitter.com/BQxJzbq4V2
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) August 22, 2024
میاں عامر نے طنزاً لکھا کہ ’تسی پنج، پنج ہزار پھڑو تے نکلو، ساڈی گل ہو گئی اے‘ ( آپ 5، 5 ہزار روپے لیں اور واپس چلے جائیں ہماری بات ہو گئی ہے)
تسی پنج پنج ہزار پھڑو تے نکلو
ساڈی گل ہو گئ اے😁 pic.twitter.com/rqNkxy8zlJ— میاں عامر 🦁 (@LegiMian) August 22, 2024
صحافی بشیر چوہدری لکھتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے ایک وزارت کی ایک ادائیگی میں سے علی امین گنڈاپور پر 30 کروڑ لینے کا الزام لگایا تھا۔ اب اگر اس میں سے چار 5 لاکھ لگا کر داغ دھل جائیں تو داغ تو اچھے ہوتے ہیں ناں؟
شکیل خان نے ایک وزارت کی ایک ادائیگی میں سے گنڈاپور پر 30 کروڑ لینے کا الزام لگایا تھا۔ اب اگر اس میں سے چار پانچ لاکھ لگا کر داغ دھ جائیں تو داغ تو اچھے ہوتے ہیں ناں؟؟ pic.twitter.com/fN9GfspZmM
— Bashir Chaudhary (@Bashirchaudhry) August 22, 2024
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے علی امین گنڈا پور کی کارکنوں میں میں 5،5 ہزار روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اس ویڈیو کو پھیلا کر مخالفین ان پر کارکنوں میں پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگارہے ہیں لیکن یہ سارے لوگ کرینوں، بلڈوزر اور ٹریکٹر ڈرائیورز ہیں جنہیں قافلے کے ساتھ آگے آگے چلنا تھا، جہاں رکاوٹ تھی اس کو ہٹانا تھا۔
صارف کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کی منسوخی پر انھیں کرایہ دے کر واپس رخصت کیا گیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام لوگ ڈرائیور تھے، ان کے مخالفین غلط الزام لگا رہے ہیں۔
وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے اس ویڈیو کو پھیلاکر ان کے مخالفین ان پر کارکنوں میں پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگارہے ہیں یہ سارے لوگ کرینوں، بلڈوزر اور ٹریکٹر ڈرائیوز ہیں جن کو قافلے کے آگے جانا تھا اور جہاں رکاوٹ تھی اس کو ہٹانا تھا جلسے کے منسوخی پر انھیں کرایہ دیکر واپس رخصت کیا… pic.twitter.com/aCAEMEhg1f
— Islamuddin Sajid (@islamudinsajid) August 22, 2024
ن لیگ کے حامی صارف پرویز سندھیلا لکھتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور جلسہ منسوخ ہونے کی خوشی میں پیسے بانٹ رہے تھے کیونکہ ان کا مشن یہی تھا کہ جلسہ منسوخ ہو جائے۔
جلسہ منسوخ ہوگیا، اسی خوشی میں پیسے بانٹے جارہے ہیں، گنڈاپور کا مشن یہی تھاpic.twitter.com/xbhTnC3YPD
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) August 22, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے آج شام 4 بجے ترنول چوک پشاور روڈ پر جلسے کا اعلان کر دیا تھا۔ بعد ازاں حکومت پنجاب نے صوبے میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی تھی۔
لیکن آج پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنےکا اعلان کر دیا۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر آج ملتوی ہونے والا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہر حال میں جلسہ کرنا چاہتے تھے اور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش تھے۔